لاہور (جیوڈیسک) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہریوں میں فلو، نزلہ، زکام اور بخار کی شکایات بڑھ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں میں فلو، نزلہ زکام اور بخار کی شکایات بڑ ھنے کے بعد ہسپتالوں میں ایسے سینکڑوں مریض روزانہ کی بنیاد پر آ رہے ہیں۔
ڈاکٹر سلمان کاظمی کے مطابق ان بیماریوں کا شکار ہو نے والے اور دوسرے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ نزلہ، فلو، زکام کا شکار ہو رہے ہیں ان کو اپنے منہ کو ڈھانپ کر رکھنا چاہئے جبکہ دوسرے لوگ کم از کم ایسے شخص سے دو میٹر کے فاصلے پر رہیں وگر نہ ان کو بھی یہ بیماری ہو سکتی ہے۔