لندن (جیوڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ قرار دادکے حق میں 274 جبکہ مخالفت میں 12 ووٹ ڈالے گئے۔
برطانوی حکومت قرار داد پر عمل درآمد کی پابند نہیں غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قرار داد سے فلسطین پر حکومتی مؤقف تبدیل نہیں ہوگا، قرار داد کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق علامتی حیثیت حاصل ہوگی۔ برطانوی دارالعوام میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 274 جبکہ مخالفت میں صرف 12 ووٹ ڈالے گیے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کو اسرائیل کی طرح ایک آزاد ریاست تسلیم کیا جائے،، تاہم اس قرارداد سے مسئلہ فلسطین پر برطانوی حکومت کے موقف میں تبدیلی نہیں ہوگی،، اور برطانوی حکومت اس قرارداد پر عمل کرنے کی پابند نہیں ہوگی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ حکومت کسی بھی وقت فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کر سکتی ہے، اگر وہ یہ سمجھے کہ ایسا کرنے سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیام امن کی کوششوں میں مدد مل سکتی ہے۔