کمالیہ، ریسکیو سروس نہ ہونے کے باعث شہری شدید پریشان

Rescue 1122

Rescue 1122

کمالیہ (جیوڈیسک) کمالیہ میں ریسکیو 1122 کی سہولت نہ ہونے کے باعث شہری حادثات میں جان گنوانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں ریسکیو کی ٹیم اور ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کی ٹیم کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آنا پڑتا ہے جسے ایک گھنٹہ لگ جاتا ہے جس کے باعث حادثات میں زخمی ہونیوالے شہری جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

کمالیہ چیچہ وطنی روڈ پر اکثر حادثات ہوتے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کی سہولت نہ ہونے کے باعث زخمی افراد سڑک پر کئی گھنٹے تڑپتے رہتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریسکیو ٹیم کے پاس دو ایمبولینسیں موجود ہیں اس میں سے ایک ایمبولینس کمالیہ کودی جائے اور ریسکیو عملے کو تعینات کیا جائے۔