موٹروے پر ٹائر برسٹ ہونے سے کار الٹ گئی خاتون جاں بحق

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) حادثہ کوٹ مومن کے قریب پیش آیا، انعم موقع پر ہی دم توڑ گئی ،پولیس نے زخمی ڈرائیور کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔

موٹر وے پر کوٹ مومن کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹائربرسٹ ہونے سے کار الٹ گئی جس کے نتیجہ میں انعم بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ڈرائیور ارسلان شدید زخمی ہو گیا۔

موٹر وے پولیس بیٹ انچارج کی رپورٹ پر حادثے کو ڈرائیور کی غفلت اور لا پرواہی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ارسلان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مرحومہ انعم بی بی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔