نیوکلئیر ایشو پر 24 نومبر تک ڈیل ہوجائے گی، ایرانی صدر

Hassan Rohani

Hassan Rohani

تہران (جیوڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مغربی طاقتوں سے ایٹمی معاملے پر 24 نومبر تک ڈیل ہوجائے گی۔ ایرانی صدر نے کہا کہ اگر مغربی طاقتوں سے کوئی جامع ڈیل نہ ہوئی تو بھی دونوں میں سے کوئی بھی فریق پیچھے نہیں ہٹے گا۔

اور مذاکرات جاری رہیں گے۔ اس حوالے سے 24 نومبر کی حتمی تاریخ طے کی گئی تھی اور ہماری بھی خواہش ہے کہ معاملہ آئندہ 40 روز میں طے ہوجائے تاہم اگر تمام مسائل حل نہ ہوسکے تو بھی دونوں فریق مسئلے کا کوئی اور حل تلاش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو تسلیم کیا ہے اور اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ معاملے کو مذاکرات کے ذریعے اس طرح حل کیا جائے جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔حسن روحانی نے کہا۔

کہ ایٹمی معاملے پر اپنے مؤقف سے اب پیچھے نہیں ہٹا نہیں جاسکتا، دنیا بھی اب ان مذاکرات سے تھک گئی اور معاملے کا حل چاہتی ہے، لہذا ایران اور مغربی ممالک کے درمیان ایٹمی معاملے کا تصفیہ یقینی ہے۔