امریکی شہر شکاگو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 پاکستانی جاں بحق

American

American

شکاگو (جیوڈیسک) امریکی شہر شکاگو میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں پائلٹ ڈاکٹر توصیف الرحمان، ڈاکٹر ماریہ اور ان کے شوہر شامل تھے۔

جاں بحق افراد کا تعلق کینساس سے تھا۔ طیارہ شکاگو کے نواحی علاقے پالوز ہلز میں گرا۔ جہاز نے پہلے علاقے کے متعدد چکر لگائے پھر درختوں سے ٹکرایا اور ایک میدان میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے باعث جہاز میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔