تھرپارکر: قحط سے لوگ مرتے رہے، پانی کی تین لاکھ بوتلیں ضائع ہو گئیں

Water Bottles

Water Bottles

تھرپارکر (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے قحط اور خشک سالی سے بے حال تھرپارکر میں منرل واٹر کی تین لاکھ بوتلیں بھیجیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی نااہلی نے ساری کوششوں پر پانی پھیر دیا۔ کلچرل کمپلیکس میں پانی کی بوتلوں کے تین ہزار کارٹن پڑے پڑے خراب ہو گئے۔

تھرپارکر انتظامیہ کی بے حسی کی اطلاع ملنے پر ریلیف انسپکٹنگ جج میاں فیاض ربانی نے گودام پر چھاپہ مارا اور زائد المیعاد تین لاکھ بوتلیں برآمد کر لیں۔ میاں فیاض ربانی نے کہا کہ لوگ پیاسے مر رہے تھے۔

اور انتظامیہ نے اتنا پانی ضائع کر دیا ۔ضلعی انتظامیہ کی یہ بدترین نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ قحط متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں سنجیدہ نہیں۔ ریلیف انسپکٹنگ جج نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سندھ حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔