شاہ محمود نے بجلی کنکشن کاٹنے کے نوٹس پر حکم امتناع حاصل کرلیا

Shah Mahmood

Shah Mahmood

ملتان (جیوڈیسک) شاہ محمود قریشی نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر بجلی کے 8 میٹر لگانے پر میپکو کی جانب سے کنکشن کاٹنے کے نوٹس کے خلاف حکم امتناع حاصل کرلیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے۔

کہ ان کے گھر پر لگے بجلی کے میٹرز سرونٹ کوارٹرز اور زائرین کے لئے ہیں۔ میپکو حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ان کے گھر پر لگائے جانے والے 8 میٹروں پر 29 ستمبر کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

کہ وہ زائد میٹر لگوانے کی وجوہات بیان کریں۔ کل 15 روز کی مہلت ختم ہونے پر شاہ محمود قریشی نے کنکشن کاٹنے کے نوٹس پر حکم امتناع حاصل کرلیا ہے۔ سول جج نے میپکو سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔