گورنر پنجاب کی وزیر اعظم سے ملاقات، سیاسی بحران کے حل کیلئے تبادلہ خیال

Nawaz Sharif Mohammad Sarwar

Nawaz Sharif Mohammad Sarwar

اسلام آباد (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے ایک بار پھر متحرک ہوگئے ، آج وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران دھرنوں سمیت مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات سے رابطے بھی کئے۔

چودھری سرور نے آج صبح دس بجے اسلام آباد وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران سیاسی بحران کے حل کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔