کراچی، فائرنگ سے سکول ٹیچر جاں بحق، رینجرز آپریشن میں ٹارگٹ کلر سمیت 48 افراد گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سٹیل ٹائون میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کر کے ایک ٹارگٹ کلر سمیت 48 افراد کو حراست میں لے لیا۔

سٹیل ٹائون لنک روڈ سے ایک ہاشم نامی شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول سکول ٹیچر ہے اسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔

گلشن اقبال میں پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ٹارگٹ کلر عمران کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ایس پی گلشن اقبال کے مطابق پولیس نے سرچ آپریشن کر کے اڑتالیس مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔