سندھ حکومت کا کراچی سینٹرل جیل کو سپر ہائی وے منتقل کرنے کا فیصلہ

Central Jail

Central Jail

کراچی (جیوڈیسک) سینٹرل جیل پر حملے کا منصوبہ پکڑے جانے کے بعد سندھ حکومت نے جیل کو سپر ہائی وے منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے۔

کہ کراچی سینٹرل جیل سے متصل غوثیہ کالونی، حیدرآباد کالونی اور دیگر آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا جائے گا اور آبادیوں میں موجود گھروں کی تیسری، چوتھی منزل منہدم کردی جائیں گے۔

کیونکہ غوثیہ کالونی میں صرف گراؤنڈ سرپلس ون کی اجازت ہے۔ وزیر جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ حکومت نے سینٹرل جیل کو سپرہائی وے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے کارروائی کرکے سینٹرل جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بنایا تھا جس میں ایک گھر سے سرنگ بھی برآمد کی گئی تھی جس کے ذریعے دہشت گردوں نے جیل پر حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کا چھڑانے کا منصوبہ بنایا تھا جبکہ رینجرز کی جانب سے کارروائی کے بعد سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا تھا جس میں قیدیوں کے قبضے سے ،موبائل فون، قینچی، چھریاں اور جہاد مواد برآمد ہوا تھا۔