ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے پریانکا چوپڑا اور دیپیکا پڈوکون کو پیچھے چھوڑ دیا، مادام تساوٴ میں اب کترینہ کیف کا مومی مجسمہ رکھا جائے گا۔
امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، مادھوری، ایشوریا اور دیگر بالی ووڈ فنکاروں کے بعد اب باربی ڈول مادام تساوٴ کی زینت بنیں گی۔
کترینہ کیف کا نام مادام تساوٴکی آفیشل ویب سائیٹ پر ہونے والے ووٹنگ کے بعد منتخب کیا گیا، اس ووٹنگ میں کترینہ نے دیپیکا پڈکون اور پریانکا چوپڑا کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔
باربی ڈول کا مومی مجسمہ یا تو ہوگا ان کی فلم راجنیتی کے کردار پریا پھر دھماکے دار آئٹم سونگ شیلا کی جوانی کے انداز میں، مادام تساوٴ انتظامیہ کے اس فیصلے پر جہاں کترینہ کیف نے کیا خوشی کا اظہار،، وہاں باربی ڈول کے مداح بھی خوش ہو گئے۔