بالی ووڈ فلم سپر نانی ریلیز ہونے کے آخری مراحل میں

Super Nani

Super Nani

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم سپر نانی ریلیز ہونے کے آخری مراحل میں ہے، سپر نانی کا کردار نبھا رہی ہیں ریکھا، اکتیس اکتوبر کو فلم سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے، بالی ووڈ فلم سپر نانی میں سدا بہار ایکٹریس ریکھا اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہے، فلم کی کہانی ریکھا اور اس کی بیٹی کے گرد گھومتی ہے۔

ریکھا، فلم میں بھارتی بھاٹیہ کا کردار ادا کرتی ہے اور خواتین کو یہ پیغام دیتی ہے کہ عورت کی طاقت اس کے وجود میں شامل ہے، تمام خواتین کو اس طاقت کو دریافت کرنے کے ساتھ استعمال بھی کرنا چاہیئے، ریکھا اپنی بیٹی کو سمجھانے کی کوشش کرتی ہے کہ خوشی کے آنسوں انسان کے دل کو ہلکہ کرتے ہیں،فلم سپر نانی رواں سال اکتیس اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔