پنیٹا نے اوباما انتطامیہ کو 50 سال کی بدترین حکومت قرار دیدیا

Leon Panetta

Leon Panetta

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے سابق وزیر دفاع لیون پنیٹا نے صدر اوباما کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے موجودہ انتظامیہ کو 50 سال کی بدترین حکومت قرار دے دیا، اپنی نئی کتاب میں لیون پنیٹا نے صدر اوباما کی پالیسیوں اور طرز صدارت پر شدید تنقید کی ہے۔

امریکہ کے ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا کہ انہوں نے اپنی حالیہ کتاب میں صدر اوباما اور ان کی انتظامیہ کے متعلق درست باتیں لکھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں صدر دوسروں سے کٹ کر رہ جاتا ہے اور پالیسی فیصلوں میں مشاورت بھی نہیں کی جاتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پچاس سال میں واشنگٹن میں اچھی اور بری ہر طرح کی انتظامیہ دیکھ چکے ہیں لیکن اہم ملکی معاملات پر تعطل ظاہر کرتا ہے کہ اوباما انتظامیہ بدترین ہے۔ انہوں نے دارالحکومت واشنگٹن میں اس جمود کا ذمہ دار کانگرس کو قرار دیا۔