پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ، 11 مزید کیس سامنے آ گئے

Dengue Patients

Dengue Patients

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی کے دس اور چکوال سے تعلق رکھنے والے ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی۔ ان میں سے آٹھ مریض ہولی فیملی اسپتال میں اور دو مریض ڈی ایچ کیو میں زیر علاج ہیں۔

اس طرح پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد تین سو اکتیس تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ تعداد راوالپنڈی میں دو سو ستائیس لاہور میں چونتیس اور شیخوپورہ میں تینتیس ہے۔