نائب تحصیلدار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حکم ہوا میں اڑا دیا۔ غلام رسول

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نائب تحصیلدار نے وزیراعلی پنجاب کا حکم ہوا میں اڑا دیا ، کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے، عید قربان پرماتحت پٹواریوں کو قربان کردیا ، سائل رل گئے، تفصیلات کیمطابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے تمام اضلاع کے ڈی سی او ، محکمہ مال کے افسران کو حکم دے رکھا ہے کہ وہ جلد از جلد تمام ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائز ڈکریں تاکہ محکمہ مال کے افسران اور پٹواریوں کی اجارہ داری ختم ہو اور رشوت وصولی کا سلسلہ بند ہو سکے مصطفی آباداور گردونواح میں ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائز ڈ کرنیکا سلسلہ جاری ہے۔

رجسٹری پاس کرانیوالوں سے انتقال فیس موقع پر وصول کرلی جاتی ہے اور بعد ازیں رجسٹری کا انتقال کرنا متعلقہ پٹواری اور قانونگو کیساتھ نائب تحصیلدار کا کام ہوتا ہے محمد احمد شیخ نے وزیراعلی پنجاب ،ڈی سی او ، محکمہ مال کے افسران کے حکم کو ہوا میں اڑاتے ہوئے فی رجسٹر ی انتقال ایک ہزار روپے فیس مقرر کر دی ہے جسکا واضح ثبوت گزشتہ کئی ماہ سے انتقال کا پاس نہ کرنا ہے حالانکہ سرکاری فیس کی ادائیگی کے بعد نائب تحصیلدار محمد احمد شیخ کے پاس انتقال روکنے یا دیگر کاموں کے بہانے لگانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

مذکورہ نائب تحصیلدار کے علاقوں میں تعینات پٹواریوں میں سخت بددلی پھیل رہی ہے ، نام شائع نہ کرنیکی شرط پر ایک پٹواری نے کہا کہ لوگ ہمارے ساتھ کام نہ ہونے پر دست گریبان ہوتے ہیں جبکہ ، مذکورہ نائب تحصیلدارپیسوں کے سواء کام نہیں کرتے مصطفی آباد ، عثمان والہ سرکل کے متاثرین غلام رسول ، عمران محمود ، ندیم اختر ودیگر نے ڈی سی او قصور، محتسب پنجاب، وزیراعلی پنجاب، کمشنر لاہور سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔