مجلس وحدت مسلمین لاہور کے رہنماؤں کا اجلاس

MWM

MWM

لاہور (خصوصی رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے رہنماوں کا اجلاس، اجلاس کی صدارت علامہ عبدالخالق اسدی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے کی اجلاس میں 19 اکتوبر کو مینار پاکستان لاہور پر منعقدہ جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور عوامی شرکت پر غور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد کے ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے جس طرح فیصل آباد کے جلسے کو کامیاب بنایا اسکی مثال نہیں اب زندہ دلان لاہور کا امتحان ہے کہ وہ پاکستان کی بقا اور استحکام کے لئے ان ظالم حکمرانوں کیخلاف کامیاب احتجاج کر کے تاریخ رقم کردیں اجلاس میں لاہور ڈویژن سے بھرپور شرکت کرانے کا فیصلہ عوامی رابطہ مہم شروع کر دی جس کی ذمہ داری لاہور ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی کو سونپ دی اجلاس میں شیخ عمران علی، فصاحت بخاری،علی عباس مرزا،کاظم علی و دیگر نے شرکت کی۔