کیف: دائیں بازو کی جماعت کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ

Clash

Clash

کیف (جیوڈیسک) یوکرائنی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرین صبح سے ہی موجود تھے۔ مظاہرین میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب مظاہرین نے پولیس کی حفاظتی قطار توڑ کر پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش کی۔

پولیس نے مظاہرین کو پیچھے دھکیلنا چاہا جس پر وہ مشتعل ہو گئے۔ جھڑپوں میں پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل دھواں بم بھی استعمال کئے گئے جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مظاہرین پرلاٹھیاں بھی برسائیں۔