اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلام آباد کی انتظامیہ کو شہریوں کے روز مرہ معمولات میں مزید آسانی پیدا کرنے کے لئے شاہرہ دستور کے علاوہ تمام کنٹینرز ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
وزیر داخلہ نے آئی جی کو بھی حکم دیا ہے کہ ٹریفک کے بہاؤ میں مذید بہتری لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور تمام ٹریفک سنگل مرمت کئے جائیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں لگائے گئے کنٹینرز ہٹانے کا پہلے ہی حکم دے چکی ہے۔