اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل اور توسیع کا امکان ہے اور آئندہ 10 روز میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آفتاب شیر پاؤ، اعجاز الحق اور ماروی میمن کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
جبکہ مریم نواز کی جگہ ماروی میمن کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔ عوامی نیشنل پارٹی سے بھی کابینہ میں ایک وزیر شامل کئے جانے کا امکان ہے جس کا انتخاب اے این پی خود کرے گی۔