دبئی جانے والی پرواز کی روانگی میں 6 گھنٹےکی تاخیر

Karachi Airport

Karachi Airport

کراچی (جیوڈیسک) دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پروازکی روانگی میں 6 گھنٹے کی تاخیر ہو گئی مسافروں نے ایئرپورٹ لاؤنج میں احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، معلوم ہوا ہے۔

کہ پرواز تکنیکی وجوہات کے باعث تاخیر کا شکار ہے،ایئرپورٹ انکوائری کے مطابق پرواز کو رات ساڑھے 12 بجے روانہ ہونا تھا جو اب صبح ساڑھے 6 بجے روانہ ہوگی۔