صنعا (جیوڈیسک) صنعا کے اہم مقامات بھی بدستور باغیوں کے قبضے میں ہیں اور انہوں نے نئی حکومت کے قیام تک دار الحکومت کا قبضہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق الحوثی باغیوں نے منگل کو دارالحکومت سے 200 کلومیٹر مغرب میں واقع الحدید نامی شہر پر چڑھائی کردی اور کسی قابلِ ذکر مزاحمت کے بغیر شہر اور اس کی بندرگاہ پر قبضہ کر لیا۔
حکام کے مطابق باغیوں نے قبضے کے فوراً بعد شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چوکیاں قائم کرلی ہیں جب کہ شہر کے ہوائی اڈے ، فوجی اور سرکاری تنصیبات اور دیگر اہم مقامات کی جانب اپنے دستے روانہ کردیے ہیں۔ الحوثی باغیوں کا تعلق یمن کے شمالی علاقے سے ہے اور انہوں نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں دارالحکومت صنعا پر بھی چڑھائی کردی تھی۔