ریتک روشن کی فلم بینگ بینگ نے 300 کروڑ کا بزنس کر لیا

 Bang Bang

Bang Bang

بالی وڈ (جیوڈیسک) اطلاعات کے مطابق بھارت کے علاوہ اگر بیرون ممالک کے بزنس کو بھی شامل کیا جائے تو اس کی مجموعی آمدنی 300کروڑ روپے ہو رہی ہے۔ بینگ بینگ نے ریلیز ہونے کے پہلے گیارہ روز کے دوران اوور سیز مارکیٹ میں 70 کروڑ کما لئے تھے۔

یاد رہے کہ یہ فلم دو اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ ریتک روشن اور قطرینہ کیف کی یہ فلم بھارت کے علاوہ مشرق وسطیٰ، برطانیہ، امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور پاکستان میں بھی اچھا بزنس کر رہی ہے۔

یہ فلم 140 کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کی گئی تھی، اور اس سے دو گنا کما چکی، جب کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ابھی کتنے کروڑ اور کمائے گی۔