کراچی :کورنگی میں پولیس مقابلے میں دو اغوا کار ہلاک ، دو سالہ مغوی بچی بازیاب

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقابلے کے دوران دو اغوا کار ہلاک ہوگئے اور دو سالہ مغوی بچی کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ فائرنگ کے واقعات میں دو فراد جاں بحق ہوگئے . کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں مقابلے کے دوران دو اغوا کار ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے مغوی بچی کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق چار ملزمان نے گزشتہ روز ایک دوسالہ بچی یمنہ کو اغوا کر کے پانچ لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ کی پولیس کی جوابی کارروائی سے دو اغوا کار مارے گئے۔

اور دو ملزمان نعمت شاہ اور عازمین عرف گلو فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزمان کو انوار الحق اور بلال علی کے نام سے شناخت کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

مغوی بچی یمینہ کو بازیاب کرا لیا گیا۔ لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ اورنگی ٹائون کے علاقے مومن آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ مقتول کی لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی۔