عمران کا خیبر پختونخوا میں 15 نومبر کو بلدیاتی الیکشن کا اعلان

Imran

Imran

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت 15 نومبر کو بلدیاتی الیکشن کرانے جارہی ہے، ملک میں بلدیاتی انتخاب اس لیے نہیں کرائے جاتے تاکہ سارے فنڈز اپنی جیب میں رکھے جاسکیں۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا استعفا لیے بغیر نہیں جاؤں گا، “گو نواز گو” کا مطلب ہے ہم اس نظام کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ شرطیہ کہتا ہوں کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں بھی “گو نواز گو” کے نعرے لگیں گے۔

ملک کا ہر فرد جاگ چکا ہے، اب ان دو جماعتوں کا مک مکا نہیں چلے گا۔ انھوں نے کہاکہ رائے ونڈ والوں کی بجلی کا بل عوام کے ٹیکس سے ادا کیاجائے۔ اگر وہ بجلی کے بل نہ جلاتے تو حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی کے ریٹ اور بڑھا دیتی۔