موسم سرما کی آمد پرناک ، کان ،گلے کی بیماریوں میں اضافہ

Diseases

Diseases

فیصل آباد (جیوڈیسک) موسم گرما کی رخصتی اور موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ناک ، کان، گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ہے اور بڑے و چھوٹے تمام عمر کے افراد بڑی تعداد میں مذکورہ امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

گلے کی خرابی ، نزلہ ، زکام ، کھانسی کے ساتھ بخار کی علامات ظاہر ہونے پر مختلف مقامات پر ڈاکٹروں کے کلینکوں پر رش لگ گیا، جس نے نیم حکیم و عطائیوں کے کام میں بھی اضافہ ہوا ہے، لیکن حکومت اور محکمہ صحت نے عطائیوں کی روک تھام کیلئے کوئی اقداما ت نہیں کئے ہیں۔

فزیشنز اور ماہرین امراض سینہ کا کہنا ہے کہ خشک موسم اور بے جا آلودگی سمیت ٹھنڈے پانی اور چٹ پٹی چیزوں کے استعمال سے ناک ، کان ، گلے کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان بیماریوں کا شکار چھوٹے بچے اور بوڑھے زیادہ ہوتے ہیں لہٰذا والدین بچوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی نہ برتیں۔

بچے ، بوڑھے ، جوان مرد و خواتین فوری طور پر ٹھنڈے پانی ، کولڈ ڈرنکس ، کھٹے مشروبات ، چٹ پٹی و تلی ہوئی اشیاء ، غیر معیاری بناسپتی گھی وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں اور ایئر کنڈیشن کا استعمال فوری طور پر بند کر دیا جائے۔

نزلہ اور زکام کی صورت میں گرم پانی کے غرارے اور گرم مشروبات کاا ستعمال مفید ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بچوں ، بڑوں ، بوڑھوں میں سانس لینے مشکل پیش آئے تو بھاپ مفید ہوگی۔