ملتان : این اے 149 کے ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم ختم

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں این اے ایک سو انچاس کے ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم ختم ہو گئی۔ پولنگ جمعرات کو ہو گی جبکہ حلقہ میں فوج طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو اننچاس کی نشست مخدوم جاوید ہاشمی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، ضمنی انتخاب سولہ اکتوبر کو کرایا جا رہا ہے، آزاد امیدوار جاوید ہاشمی، اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عامر ڈوگر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر جاوید صدیقی اور سابق ایم این اے مسلم لیگ نون شیخ طارق رشید کے بھائی شیخ طاہر رشید بھی میدان میں موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ایک امیدوار کی جانب سے حلقہ میں فوج تعینات کرنے کی درخواست مسترد کر دی، پولنگ کے روز امن و امان برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔