ملتان (جیوڈیسک) چار روز قبل نشتر اسپتال کے لیبر وارڈ میں بچی پیدا ہوئی تاہم حالت خراب ہونے کے باعث نوزائیدہ بچی کو وارڈ میں شفٹ کیا گیا۔ تاہم چار روز کے بعد بچی دم توڑ گئی۔
بچی کے ورثا نے ڈاکٹرز پر الزام لگایا ہے کہ مکمل نگہداشت نہ کرنے کے باعث معصوم بچی جاں بحق ہو گئی۔ والدین نے نشتر اسپتال کے مین گیٹ کے سامنے احتجاج کیا اور مبینہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔