اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت جا ری ہے ، سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
سماعت کے آغاز پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ ریسرچ اسٹاف نے تقریر کامتن لینے کی کوشش کی مگر نہیں مل سکی، ہمیں وزیراعظم کی تقریرکا سرکاری متن دیا جائے۔
جس گوہر نواز سندھو نے کہا کہ اسمبلی سے تقریر کامتن حاصل کرنے کی درخواست دے رکھی ہے، تاہم ہماری درخواست پر کوئی جواب نہیں آیا۔درخواست گزارنے موقف اختیار کیا۔
کہ اسمبلی کی کارروائی پبلک پراپرٹی ہوتی ہے، سب کو ملنی چاہیے۔ اس موقع پر عدالت نے کہا کہ جواسمبلی میں بیان دے وہی تقریرکا متن بھی حاصل کر سکتا ہے۔ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت جاری ہے۔