ایشین آئل مارکیٹ ،خام تیل کی قیمت 2 سال کی کم ترین سطح پر

Oil

Oil

سنگاپور (جیوڈیسک) ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، اور خام تیل کی قیمتیں 2 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران نیو یارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر کیلئے اہم ترین سودے 65 سینٹ کی کمی کے ساتھ 85.09 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نومبر کیلئے ڈیلوری کیلئے سودے 74 سینٹ کی کمی کے ساتھ 88.15 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

جون 2010ء کے بعد برنٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت کی کم ترین سطح ہے۔ ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی یورپ اور چین کی طرف سے خام تیل کی طلب میں کمی اوررسد میں اصافہ کے باعث ہوئی۔

ادھر آرگنائزیشن آف پیٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز نے خام تیل کی پیداوار میں کمی نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کویت کے وزیر پیٹرولیم علی العمیر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں موسم سرما کے دوران مستحکم ہو جائے گی۔