منیلا (جیوڈیسک) بچوں کوبیما ریوں اور برے اثر ات سے بچا نے کے لیے تو اکثر بزرگوں سے دم کروایا جاتا ہے لیکن عیسائیوں کے سالانہ تہوار کے موقع پر دنیا بھر میں سیکڑوں افراد اپنے پا لتو جانوروں پر دم کر وانے پہنچ گئے ہیں۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا اور پیرو کے دارالحکومت لیما میں سیکڑوں افراد اپنے پالتو پرندوں سے لیکر مگر مچھ، سانپ، بلی، بکری ، گھوڑا، کچھوا، کتااور خرگوش سمیت دیگر جانوروں کے ہمراہ پہنچے۔
جہاں پادریوں نے ان جانوروں پر مقدس پانی کا چھڑکاؤ کیا اور انکے لیے دعائیہ رسومات ادا کی گئیں۔ مقامی عقیدے کے مطابق اس رسم سے جانور بیماریوں سے محفو ظ اور لمبی عمر تک زندہ رہتے ہیں۔