کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے ڈی جے سندھ کالج کراچی میں میٹھے پانی کی لائنوں کی تنصیب کے بعد پانی کے اجراء کا افتتاح کردیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کالج میں سہولیات کی فراہمی اساتذہ کرام کا قابل تحسین اقدام ہے۔
نثار کھوڑو نے کہاکہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پانی، بجلی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر سندھ میں تعلیمی ماحول کو مثالی بنا یا جائے گا افتتاحی تقریب میں ڈئریکٹر کالج ڈاکٹر ناصر انصار، ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر انعام احمد، صدر ڈی جیرین کیپٹن اجمل محمود، پرنسپل ڈی جے سندھ کالج اللہ بخش اعوان اور دیگر اساتذہ موجود تھے۔
تقریب میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کو سندھ کی ثقافت اجرک، ٹوپی اور گلدستہ پیش کیا گیا تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ اکرام کو درس و تدریس میں نمایاں کا رکردگی پر شیلڈ اور اسناد پیش کئے۔