ٹورآف بیجنگ سائیکل ریس فلپ گلبرٹ نے جیت لی

Philippe Gilbert Won

Philippe Gilbert Won

بیجنگ (جیوڈیسک) بیلجئیم کے فلپ گلبرٹ نے ٹورآف بیجنگ سائیکل ریس جیت لی، ریس کا آخری مرحلہ اٹالین رائیڈرکے نام رہا۔ چین کے دارلحکومت بیجنگ میں ہونے والی ریس کا آخری مرحلہ ایک سو سترہ کلو میٹر پر محیط تھا۔

اٹالین رائیڈرساشا موڈولونے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چالیس منٹ دس سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کے گریگ ہینڈرسن دوسرے اور ایڈولڈ بوسن تیسرے نمبر پر رہے۔ بیلجئیم کے فلپ گلبرٹ نے آخری مرحلیکا اختتام مین بنچ میں کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

گلبرٹ نے آئرلینڈ کے ڈینئیل مارٹن کیخلاف تین سیکنڈز کی مجموعی سبقت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ گلبرٹ کی کامیابی کا مجموعی وقت سترہ گھنٹے انسٹھ منٹ ستاون سیکنڈز رہا۔