پریکٹس میچ : آسٹریلیا کیخلاف پاکستان اے کی بیٹنگ جاری

Practice Match

Practice Match

شارجہ (جیوڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف چار روزہ پریکٹس میچ کے ابتدائی روز پاکستان اے کی بیٹنگ جاری ہے اور اس نے دو وکٹوں پر اناسی رنز بنالئے۔

شارجہ میں کھیلے جانیوالے میچ کا ٹاس پاکستان اے نے جیتا۔ اوپنر شان مسعود چھ کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، پاکستان اے کی دوسری وکٹ گیارہ کے اسکور پر گری جب اسرار اللہ پانچ رنز بنا کر پیٹرسڈل کا شکار بنے۔

میچ میں پاکستان اے کی قیادت اسد شفیق کر رہے ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم مائیکل کلارک کی کپتانی میں میدان میں اتری ہے۔ اٹھارہ اکتوبر کو میچ کے اختتام پر آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پندرہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔