ترک طیاروں کی کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری

Military Plane

Military Plane

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے لڑاکا طیاروں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں سرگرم کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ مارچ 2013میںکر دستان ورکرز پارٹی کی اعلان کردہ جنگ بندی کے بعد ترک فضائیہ کا تنظیم کے ٹھکانوں پریہ پہلا حملہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ترک لڑاکا طیاروں نے کرد اکثریتی علاقے ھکاری کے جنوب مشرقی گاؤں دغلیجہ پر بمباری کی۔ فضائی حملوں سے کردستان ورکرز پارٹی کو شدید نقصان پہنچا۔ حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب انقرہ کی شامی علاقے کوبانے کے حوالے سے پالیسی کے خلاف ترکی کے مختلف شہروں میں کردوں کے شدید مظاہروں کے بعد ترک حکومت اور کردوں کے درمیان امن عمل کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔