داعش کی قیادت کا تعلق اخوان المسلمون سے رہا:یوسف قرضاوی

Yusuf Qardawi

Yusuf Qardawi

دوحہ (جیوڈیسک) قطر میں مقیم مصری نژاد عالم دین الشیخ یوسف قرضاوی نے کہا ہے کہ داعش کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کا ماضی میں اخوان المسلمون سے تعلق رہا ہے۔

البغدادی کو لیڈر بننے کا شوق رہا ہے جس نے اسے دہشتگرد تنظیم داعش میں شمولیت پر مجبور کیا اور جیل سے رہائی کے بعد اس نے تنظیم کی قیادت سنبھال لی۔ علامہ یوسف نے یہ بھی بتایا کہ داعش سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں نے جہاد کے نام پر مختلف ملکوں سے نوجوان بھرتی کئے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکو رہ ویڈیو کی کسی آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔