گجرات کی خبریں 15/10/2014

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے وفد نے صدر پریس کلب وسیم اشرف بٹ کی سربراہی میں ایس ای واپڈا محمد ضیاء سے ملاقات کی اور صحافی کالونی گجرات میں ٹرانسفارمر کی تنصیب اور دیگر مقامات کے حوالہ سے گفتگو کی۔ ایس ای واپڈا نے کہا ہے کہ فوری طور پر صحافی کالونی میں بجلی کی تنصیب کا کام مکمل کیا جائے اور حکام کی اجازت سے جلد ہی ٹرانسفارمر نصب کر دیئے جائیں گے اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کے گھر میں میٹر چند روز میں لگ جائے گا۔ وفد میں جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود ڈاکٹر رزاق احمد غفاری شامل تھے ۔ جنہوں نے ایس ای واپڈا کا شکریہ ادا کیا کہ وہ عوامی مسائل حل کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) 22سالہ نوجوان غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ورثاء کا جیل چوک بلاک کر کے احتجاج ڈاکٹر کیخلاف نعرے بازی تفصیل کے مطابق محلہ بڈھے والا کھوہ کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے 22سالہ محمد وقاص کو جیل چوک میں قائم مدنی ہڈی جوڑی ہسپتال لایا گیا جہاں متوفی کے ورثاء کے مطابق مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے محمد وقاص تڑ پ تڑپ کر دم توڑ گیا جس پر ورثاء نے احتجا ج کرتے ہوئے ڈاکٹر کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے جیل چوک بلاک کر دیااحتجاج میں شامل مشتعل ڈنڈا بردار نوجوانوں کی اطلاع پر تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او ملک عامر،پی ایم اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر مقصود زاہد موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروا کر احتجاج ختم کروادیا ورثاء کا کہنا تھا کہ نوجوان کاپوسٹمارٹم کروا کر غفلت برتنے والے ڈاکٹر اقتدار بیگ کیخلاف مقدمہ درج کروایاجائے دوسری جانب ڈاکٹر اقتدار بیگ نے بتایا کہ انجکشن بھی مریض کے لواحقین خود خرید کر لائے جو اینٹی بائیوٹک تھا جسمیں ہماری کوئی کوتاہی نہیں جبکہ مریض ٹریفک حادثہ میں سر پر چوٹیں آنے اور ٹانگ ٹوٹنے کیوجہ سے ایک روز قبل ہی دوسرے ہسپتال سے ہمارے پاس لایا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاسپورٹ آفس گجرات میں شہریوں کی سہولت کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان کے بوتھ سنٹر کی افتتاحی تقریب آ ج 16اکتوبر بروز جمعرات صبح 11بجے ہو گی جس کے مہمان خصوصی زونل چیف و سینئر وائس پریذیڈنٹ فواد محسن ، جی ایم آپریشنز نیشنل بنک محمد امتیاز ہونگے جبکہ صدارت اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس گجرات اطہر اقبال کرینگے جبکہ نیشنل بنک کی جانب سے میاں سہیل احسن کو بوتھ سنٹر کا انچارج مقرر کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اخلاص اور ایمانداری کام کے بنیادی اصول ہیں۔ دفتری امور میں بہتری ذمہ داری سے کام کر کے پوری کی جاسکتی ہے۔ تربیت شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پاکستانی معاشرہ میں بسنے والے افراد میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ٹرینگ کورسز کا اصل کام سمجھنا سمجھانا ہوتا ہے۔ جس کام کے لیے آپ کو چنا گیا ہے اسے پوری ذمہ داری اور احسن طریقہ سے سر انجام دیکر ملک و قوم کے لیے نیک نامی کا باعث بننے کی کوشش کریں ان خیالات کا اظہار ڈین فیکلٹی آف سائنسز جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم ملک نے جامعہ گجرات کے ،ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام منقعدہ دو روزہ ورکشاپ ” دفتری وبین الشخصی مہارتوں ” کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات میں تعینات ملازمین کی مہارتوں کو بہتر بنانا اور تبدیلیوںکا دور ہے اور ہمارے سماج ،معاشرہ اور اداروں میںنئے علوم اور ٹیکنالوجی کی روشنی میں کئی تبدیلیاں تیزی سے جنم لے رہی ہیں۔ ایسے میں بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے اداروں میں کام کرنے والی انتظامیہ ، اساتذہ اور دوسرے ملازمین کی اس تبدیلی کی روشنی میں تر بیت کا اہتمام کریں تاکہ ان کی دفتری کارکر دگی بہتر ہو سکے ۔ ڈاکٹر طاہر عقیل نے کہا کہ HRDCکا قیام قابل تحسین ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کے زیر اہتمام ورکشاپوں کے انقعاد سے ملازمین کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ اس ورکشاپ کے کوآرڈینٹر اور ڈائریکٹر IKTAR شفقت جیلانی نے کہا کہ ٹریننگ کورسز کابنیادی مقصد انسانی سرمایہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور انسانی صلاحیتوں کو نکھارنا ہوتاہے۔ وقت کیساتھ ساتھ انسان کے مختلف امور سرانجام دینے کے قرینوں اور طریقوں میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔جدید ترقی یافتہ دور میں ٹیکنالوجی کی ترویج سے اداروں کے کام کرنے کے طریقے بھی بدل چکے ہیں۔ شخصی مہارتوں میں بہتری پیدا کرنا ارباب اختیار کی ذمہ داری ہے۔ پاکستانی لوگوں کی مہارتوں اور کام کرنے کے طریقہ ء کار میں مثبت تبدیلیوں اور بہتری پیدا کرکے ملکی ترقی میںمدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ HRDCجامعہ گجرات کے انچارج ڈاکٹر طاہر اعوان نے کہا کہ HRDC کے زیر اہتمام اور HRC کے تعاون سے جامعہ گجرات میں دفتری ،تعلیمی امورمیں بہتری لانے کے لیے تربیتی ورکشاپوں کا سلسلہ شروع کررہی ہے۔ ان تربیتی ورکشاپوں کا مقصد دفتری وتعلیمی امور کو ٹیکنالوجی کے زیر سایہ وقوع پذیر ہوتی ہوئی نت نئی تبدیلیوں سے ہم آھنگ کرناہے۔ ہم انسانی مہارتوں کو جِلد دئیے بغیر پاکستان کی ترقی و ترویج کا خواب نہیں دیکھ سکتے ۔ اس ورکشاپ میں جامعہ گجرات کے مختلف انتظامی و تعلیمی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 40 کے قریب ملازمین نے حصہ لیا۔