تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور ہوئے تو سیاسی بحران میں اضافہ ہو گا، سراج الحق

Sirajul ul Haq

Sirajul ul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور دھرنے والے کسی واقعات کا انتظار کرنے کے بجائے آگے بڑھ کر اقدامات کریں جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سے اپیل ہے وہ تحریک انصاف کے استعفے مسترد کر دیں۔

سراج الحق نےکہا کہ دھرنے کے قائدین نے جلسوں کا راستہ اختیار کیا جو خوش آئند ہے اب تینوں فریقین واقعات کا انتظار کرنے کے بجائے آگے بڑھ کر اقدامات کریں جبکہ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے استعفے مسترد کردیں اگر استعفے منظور ہوئے تو سیاسی بحران میں اضافہ ہو گا۔

سراج الحق نے کہا کہ وہ عمران خان سے بھی درخواست کریں گےکہ استعفے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کا احترام کریں اور معاملے کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔