فکسنگ اسکینڈل، مجرم بنا، اب نئے روپ میں واپس آؤں گا، محمد عامر

Mohammad Amir

Mohammad Amir

لاہور (جیوڈیسک) محمد عامر نے دل کی باتیں کہہ دیں۔ کہتے ہیں کہ فکسنگ اسکینڈل اور پھر سزا کے باعث اپنے پرستاروں کی نظر میں مجرم بنا، پابندی ستمبر 2015ء میں ختم ہو گی اب نئے روپ میں یعنی بہترین سوئنگ بولر کے طور پر واپس آ کر ناراض مداحوں کو خوش کر دیں گے۔

اسی لیے ابھی سے فٹنس پر ابھی سے توجہ دے رہے ہیں۔ اپنی تلخ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ جو آپ کو کچھ غلط کرنے کا کہے وہ آپ کا دوست نہیں ہو سکتا۔ فکسنگ کے باعث پابندی کی قید کاٹنے والے بولر کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر کوئی بھی میچ دیکھ کر دکھی ہو جاتے ہیں۔

پابندی کے دنوں میں اہل خانہ اور کچھ دوست ساتھ رہے۔ لندن میں کیس کے دوران نرجس سے ملاقات ہوئی اس سے پیار ہو گیا، 3 سال بعد اب نکاح کر لیا ہے۔