حکومت سانحہ ملتان پر مگرمچھ کے آنسو نہ بہائے :محمود الرشید

Mehmood-ur-Rasheed

Mehmood-ur-Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمود الرشید نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان پر اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ خواتین، بچوں پر گولیاں برسانے اور اپنے ہی شہریوں کا محاصرہ کرنیوالی حکومت کے وزیروں، مشیروں کو سانحہ ملتان پر مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہوئے شرم آنی چاہیے، غیر انسانی رویے رکھنے والوں نے جمہوریت کی آڑ میں پورے سسٹم کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

سیاسی مخالفین پر الزام تراشی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے آصف زرداری کی طرف سے عمران خان پر تنقید کے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں نے خود عمران خان کو اپنا لیڈر چنا، بلاول کو پذیرائی نہ ملنے کی ذمہ دار پی ٹی آئی نہیں اس پر سابق صدر کو غم و غصہ کی کیفیت سے باہر نکل آنا چاہیے۔