اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کےاستعفی کے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں دھرنے والوں سے اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں لوگوں کا ضمیر خریدا جاتا ہے۔
دھاندلی کے الزامات پر نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، لیکن کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں۔ نوازشریف کے خطاب میں لوگ سامنے بیٹھے تھے۔
اور تالیوں کی آواز پیچھے سے آرہی تھیں۔ نواز شریف کی تقریر کے دوران لوگ ادھر ادھر دیکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس ملک کا کیا مستقبل ہوگا جس کے 60 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے۔