کراچی (جیوڈیسک) مریکا میں قید عافیہ صدیقی کے اہل خانہ نے عافیہ کی اپیل پراسرار حالات میں اچانک واپس لیے جانے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکی حکام کی جانب سے عافیہ کو جیل میں قتل کرنے کی سازش کا حصہ معلوم ہوتا ہے، اس فیصلے سے امریکی عدالتی نظام کے متعصب ہونے کا ایک اور ثبوت مل گیا ہے، اپیل کی سماعت کے لیے متعصب جج رچرڈ برمن ہی کو مقرر کرنے اور اس کی جانب سے پراسرار حالات میں اپیل کیس بند کرنے سے ظاہر ہورہا ہے کہ امریکی عدالتی نظام میں بے شمار تضادات ہیں، رچرڈ برمن خود ہی وکیل خود ہی جج اور خود ہی مدعی بن چکا ہے
عافیہ جیسی بہادر لڑکی کسی طور بھی اپنا کیس واپس نہیں لے سکتی کیونکہ اسے بھی معلوم ہے کہ یہ اس کے لیے اپیل کا آخری موقع تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عافیہ کا گزشتہ کئی ماہ سے گھر والوں سے ٹیلی فونک رابطہ بھی منقطع ہے۔