سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، 10 ملزم گرفتار

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) تھانہ گولڑہ پولیس نے دوران گشت ملزم فضل رحیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2 پسٹل 30 بور 3 عدد میگزین برآمد کرلئے۔ تھا نہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے ملزم سرفراز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا جبکہ ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان سہیل احمد اور احسان اللہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔

تھانہ لوہی بھیر پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث تین ملزمان سجاد احمد، عامر اور حیدر علی کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کرلیا جبکہ دوران گشت ملزم محمد ایاز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔ اشتہا ریوں کی گرفتار ی کی مہم کے دوران دو مجرمان کو گرفتار کر لیا۔