اسلام آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں نے یہاں چلنے والی تحریکوں میں اہم کردار ادا کیا ہے اور انشا ء اللہ 26 اکتوبر کو لندن ملین مارچ میں بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہو کر ملین مارچ کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں برطانیہ کے شہر کیتھلے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر برطانوی پارلیمنٹ کیلئے لیبر پارٹی کے امیدوار جارج گروگن، جاوید بھڑک،ڈاکٹر ظفر اقبال اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔