کراچی سنٹرل جیل کیس ، دہشتگردوں کو گھر فروخت کرنے والا گرفتار

Central Jail

Central Jail

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سنٹرل جیل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے دہشت گردوں کو گھر فروخت کرنے والا مالک گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ضلع شرقی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر علاؤ الدین عرف بھولو کو گرفتار کر لیا۔

علاؤ الدین نے سنٹرل جیل کے قریب اپنے گھر کو دہشت گردوں کو فروخت کیا اور انہیں دہشت گردوں کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔ علاؤ الدین کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔