منچلا اطالوی ٹرین کے آگے لیٹ گیا

Train

Train

لندن (جیوڈیسک) منچلے شہرت حاصل کرنے کے اپنی جان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں کتراتے لیکن کامیاب کچھ لوگ ہی ہو پاتے ہیں۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے شہرت کی خاطر کچھ انوکھا کر دکھانے کی ٹھانی اور خطرناک شرارت کرتے ہوئے ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ گیا۔

منچلے کے اس خوفناک مظاہرے کی یہ ویڈیو ایک طرف جہاں انٹرنیٹ کی دنیا میں راتوں رات مقبولیت کی منازل طے کررہی ہے وہیں بہت سے لوگ اسے تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔