آل کراچی شہید ہارون فٹ بال ٹورنامنٹ میں نیشنل فائٹر اور آل برادرز نے میدان مار لیا قذافی گرین کو 3-1 جبکہ ملک اسٹار کو پنالٹی ککس پر شکست کا سامنا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)رحیم محمڈن فٹ بال کلب اور ہزارہ محمڈن فٹ بال کلب کے باہمی اشتراک سے شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دو اہم میچوں میں کالا پول کی معروف ٹیم نیشنل فائیٹر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مد مقابل قذافی گرین کو 3-1 کے مارجن سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

نیشنل فائٹر کی جانب سے فیصل رائو ،طاہر قادری اور وقار نے عمدہ اور خوبصورت کھیل پیش کرتے ہوئے گول اسکور کئے جبکہ قذافی گرین کا واحد گول گل دار نے کیا دوسرے میچ میں ملیر کی معروف ٹیم آل برادرز نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم ملک اسٹار کو پنالٹی ککس پر 8-7سے ہرا کر دونوں ٹیموں نے میچ کے دوران شاندار کھیل پیش کیا جس کی بدولت وقت مقررہ پر کھیل 1-1 سے برا بر رہا ٹورنامنٹ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عبدالکریم ،جاوید بنگش،فرید خان ،واجد خاناور سلیم شاہ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنرزاہد اور اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

 Football Tournament

Football Tournament