منگل یان کے بعد بھارت نے ایک اور سیارہ خلا میں روانہ کر دیا

Planet

Planet

نئی دہلی (جیوڈیسک) پی ایس ایل وی سی ۔26 نامی خلائی جہازنے دس اکتوبر کو روانہ ہونا تھا ، مگر تکنیکی خرابی کے باعث اس کی روانگی کو موخر کرنا پڑا تھا۔ یہ مصنوعی سیارہ خلا میں بھارت کے کئی پراجیکٹس میں مدد کے لئے تیرتا رہے گا۔

اور اس کی جانب سے مسلسل ڈیٹا کی فراہمی جاری رہے گی۔ بھارتی سائنس دان اس کی لانچنگ کو ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت مریخ پر اپنا پہلا خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ گزشتہ ماہ اتار چکا ہے۔

خلا میں بھیجے جانے والے اس سیارے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ خاصا طاقتور ہے۔ پرواز کے دوران یہ زیادہ تر بھارتی علاقے کے اوپر ہی تیرتا رہے گا۔