پاک آسٹریلیا چار روزہ میچ : آج بولرز کا امتحان ہو گا

Wahab Riaz

Wahab Riaz

شارجہ (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف پاکستان اے کے بیٹسمین تو پاس ہو گئے۔ کپتان اسد شفیق نے سنچری بنائی، احمد شہزاد، بابر اعظم اور حارث سہیل نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔ آج بولرز کا امتحان ہو گا۔ شارجہ کرکٹ گراونڈ میں ہونے چار روزہ میچ کے پہلے دن کی خاص بات کپتان اسد شفیق کی ناقابل شکست سنچری تھی۔

انہوں نے چار چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے108رنز بنائے پھر احمد شہزاد نے 55، حارث سہیل نے 43 اور بابر اعظم نے 40رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں پاکستان اے کا اسکور آٹھ وکٹ پر305رنز رہا۔ O’Keefe نے تین اور پیٹر سڈل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔