یوراگوئے فٹبالر لوئیس سواریز کیلئے گولڈن بوٹ ایوارڈ کا اعلان

Luis Suarez

Luis Suarez

یوراگوئے (جیوڈیسک) یوراگوئے کے سٹار فٹبالر لوئس سواریز نے گولڈن بوٹ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ بارسلونا فٹبال کلب کے 27 سالہ سٹرائیکر نے سیزن میں اپنی شاندار پرفارمنسز دکھا کر گولڈن بوٹ کا اعزاز حاصل کیا۔

بوٹ کے اس مقابلے میں انہوں نے پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو شکست دی۔ دونوں کھلاڑیوں نے سیزن کے دوران جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 ، 31 گول داغے ۔ سوریز کو لیورپول کلب کے مالک کینی ڈالگلش نے شاندار ایوارڈ کا انعام دیا۔

لوئس سواریز فٹبال ورلڈ کپ میں حریف ٹیم کے کھلاڑی کو کاٹنے کی سزا کے باعث پابندی کا شکار تھے ۔ چار ماہ کی پابندی ختم ہونے کے بعد سوریز 25 اکتوبر کو ریال میڈرڈ کے خلاف ان ایکشن ہوں گے۔